Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بار بار پوچھتا ہوں 2017 میں ترقی کرتے پاکستان کو کیوں روکا گیا، جواب نہیں ملتا، نواز شریف

Published

on

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے ایک بار مجھے کیوں نکالا؟ کا سوال دہراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے 2017 میں ترقی کرتے پاکستان کوکیوں روکا گیا۔

پارٹی  ٹکٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بہت دنوں بعد ملاقات کے بعد اچھا لگا، پرانی یادیں تازہ ہورہی ہیں،ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ ملک کی حفاظت فرمائے،دنیا بہت آگے چلے گئی ہے ہم پیچھے رہ گئے اس کا احساس  ہم سب کو ہونا چاہئے،یہ ملک بہت امیدوں کے ساتھ بنا تھا، ہمارے ملک  کو دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنا تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمیں افسوس کرنا چاہئے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارے دور میں پاکستان کی حالت خطے کے بہت سارے ملکوں سے بہتر تھی،ملک  اس وقت انڈسٹریل اور ایگریکلچرل بیسڈ تھا،  لوگ خوشحال تھے،میرے دور میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا سی پیک کی رفتار تیز تھی،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے پاکستان کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کردیا تھا۔

نوازشریف نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں سب لوگ  ن لیگ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کررہے تھے،یہ الٹا ہوگیا یہ سوال میں بار بار پوچھتا ہوں لیکن آگے سے جواب نہیں آتا،قوم جاننا چاہتی ہے 2017 میں ترقی کرتے پاکستان کوکیوں روکا گیا،آج لوگ سبزی اور دال خریدنے سے بھی قاصر ہیں،2017میں مخالفین ہم سے حسدکرنےلگے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک سے ہونے والی  زیادتی کے ازالے کا وقت آگیا ہے،ازالہ چاہتےہیں تو ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر ملک کا سوچنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین