Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، مارشل لا لگانا اب آسان نہیں، آصف زرداری

Published

on

The President signed the Election Act Amendment Bill 2024

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو ہمارےخلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں آئیں ویلکم کرتے ہیں،الیکشنوں میں مخالفوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،اب مارشل لاء لگانا آسان نہیں ہے۔

گھوٹکی کے علاقے جان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ میں دیکھ رہاتھاحکومت چلاناانکےبس کی بات نہیں،پی ٹی آئی حکومت اقتدارکیلئےختم نہیں کی،ہمیں ملک کی ترقی کی ضرورت ہےْ

 آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسان  کی عزت کی بات کی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کواس لیےنہیں ہٹایاکہ ہمیں پاورکی ضرورت تھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دوستوں اوردشمنوں کوواضح پیغام دیناچاہتاہوں، جو ہمارےخلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں آئیں ویلکم کرتے ہیں،الیکشنوں میں مخالفوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،اب مارشل لاء لگانا آسان نہیں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ کھاد بھی بہت مہنگی ہو گئی ہے، وہ بھی سستی کریں گے،ہمیں اپنی سیاست سے عوام کی طرف کی چلنا ہے،ہم نے بی بی شہید کو دفن کرکے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،ہم نے افغانیوں کی لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی، ہم نے جب بھی بات کی ہے ملک کے فائدے کی بات کی ہے،پاکستان کو سندھ نے بنایا ہے اور بچائے گا بھی سندھ،ہم نے ہمیشہ عوام کی  نوکری کی ہے اس میں ہماری جنت اور دوزخ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین