Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مجھے بے توقیر کیا گیا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام سے انکار کردیا

Published

on

شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کیخلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ شیافضل مروت  نے موجودہ پارٹی رہنماؤں کیساتھ بطور احتجاج کام کرنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان سے ملاقات کے لیئے آیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان آپ سے علحیدہ ملیں گے لیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی۔ شبلی فراز نے کہا ن لیگ کہتی ہے اگر ان کو پی اے سی کا چئیرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں ہے، میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں،

شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ شبلی فراز نے عمران خان کو کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کہا ان کو چئیرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آوٹ سمجھیں مجھے چئیرمین نہ بنائیں، 8 فروری کو منتخب ہوکر آنے والوں نے مجھے پیچھے کر دیا۔پارٹی میں ٹانگیں کھینچی گئیں،جس کا خان کو بھی بتایا۔ اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں، پولیٹیکل کمیٹی میں عمران خان نے اس معاملہ کو کلئیر کیا تھا۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ پولیٹیکل کمیٹی نے ووٹنگ میں فیصلہ میرے خلاف کر دیا ہے۔خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا، یہ تذلیل کی گئی، جب سے خان اندر گیا ہے پہلی دفعہ ہوا ہے اندر جانے نہیں دیا گیا، میں پہلے یہ باتیں خان سے کرنا چاہتا تھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اب یہ باتیں میڈیا سے کررہا ہوں، اب وقت تھا پارٹی مظاہرے کرتی۔اگر پارٹی مجھے فارغ کرنا چاہتی ہے، میرے اوپر الزام لگا کر کہ خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں، میں اگر جگہ لینا چاہتا تو خوش آمد کرتا ؟

شیرافضل مروت نے کہا کہ خان نے علی ظفر کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔شبلی فراز نے کہا مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا مجھے اپوزیشن لیڈر بنائیں۔ دوسری جانب عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا۔ میں اب اس جیل میں تب آؤں گا جب خان کہے گا۔ احتجاج تب کروں گا جب عمران خان کہے گا ان کو میں لیڈر نہیں مانتا۔

شیرافضل مروت نے طنز کیا کہ شبلی فراز اب بڑے احتجاج کرینگے۔ پی ٹی آئی ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی اسے سندھ سے خیبرپختونخوا تک اٹھایا۔شبلی فراز اور عمر ایوب، عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہونے دے رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین