Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جب تک منصب پر ہوں بیوروکریسی کا دفاع کرتا رہوں گا، محسن نقوی

Published

on

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جب تک میں وزیر اعلیٰ کے منصب پر ہوں بیوروکریسی کا دفاع کرتا رہوں گا، لیاقت چٹھہ کے معاملے پر انکوائری کی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہوں گا۔

لاہور کے سروسز اسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے اور ایڈمن بلاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ چند ماہ قبل سروسز ہسپتال میں ائے حالت نہایت ابتر تھی  اور ہم نے کہا اپنے دشمنوں کو بھی اس ہسپتال میں نا داخل کروائے ساڑھے چار ماہ میں اس کو مکمل ہونے کے بعد بہتر ہوگا، ابھی چار سے پانچ ماہ درکار ہیں اس کے مکمل ہونے میں یہ اسپتال سولہ سو بیڈ پر مشتمل ہے جس چوبیس سیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر بنائے گئے،ایک مکمل ہو چکا ہے جبکہ تیئس آپریشن تھیٹر مکمل ہو رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک رپورٹ نہیں آتی کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر بات نہیں کرسکتا،میں جس دن تک وزیر اعلی رہوں گا بیورو کریسی کا دفاع کرتا رہوں گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ادویات کی شکایات اس لیے ہیں کہ اسپتال کا بجٹ پرانا ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ہم نے نرسسز کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی ہے انشا اللہ آس اسپتال میں بہترین طبعی سہولتیں مہیا کی جاییں گیں مجھے امید ہے کہ میرے جانے کے بعد میرا صوبہ اور ملک زیادہ ترقی کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین