تازہ ترین
عمران کی رہائی کی دعا کرنے دوبارہ عمرہ پر جاؤں گی، راکھی ساونت
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ عمران خان خان کو زبردستی قید رکھا گیا ہے، انہوں نے عمران خان کی رہائی پر پاکستان آ کر مبارکباد دینے کا اعلان کر دیا۔
راکھی ساونت سوشل میڈیا پر تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور انہوں نے عمران خان کے متعلق بیان دے کر ایک بار پھر میڈیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔
راکھی ساونت ان دنوں متحدہ عرب امارات میں اپنے گانے ’بے بی ڈرامہ کوئین‘ کی لاؤنچ پر موجود تھیں جہاں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بے حد پسند کرتی ہوں۔ بھارت میں پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے۔
راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید میں رکھا ہوا ہے، میں ان کی رہائی کے لیے دعا کرتی ہوں، اگر عمران خان رہا ہو جائیں گے تو میں انہیں مبارکباد دینے پاکستان جاؤں گی۔
ساتھ ہی راکھی نے اس بات کا بھی ارادہ کیا کہ اگر عمران خان کے ووٹرز نے انہیں کامیابی دلوا دی، تو میں دوبارہ عمرہ کرنے جاؤں گی اور ان کے لیے دعا کروں گی۔
واضح رہے راکھی ساونت بگ باس میں اپنے منفرد انداز کی بدولت بھی سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی