تازہ ترین
میرٹ کی خلاف وزری کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی،کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صبح سویرے سول سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلیٰ آفس پہنچیں،چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب نے مریم نواز کا استقبال کیا،سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، سیکرٹری ایریگیشن واصف خورشید ،سیکرٹری ، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ سمیت اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ، دربار ہال میں بیوروکریسی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو محکموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے بریفنگ میں 5 سالہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات،موجودہ ترقیاتی بجٹ کے استعال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
مریم نواز کو پنجاب کے میگا پراجیکٹس، غیر ملکی قرضوں سے چلنے والے منصوبوں، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں اور درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک352 ارب میں سے 153 ارب جاری ہوئے، 150 ارب استعمال ہوئے، بیرونی امداد کے 35 ارب استعمال کیے گئے، رواں مالی سال میں جولائی سے نومبر سے فروری تک 365 ارب میں سے 224 ارب جاری ہوئے، 149 ارب استعمال ہوئے، بیرونی امداد کے 25 ارب استعمال کیے گئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 6272ترقیاتی اسکیموں میں سے 3438 منظور ہوئیں، 479 اسکیموں کیلئے ایک پائی بھی خرچ نہ ہوسکی، 2355 ترقیاتی اسکیمیں منظور ہوئیں،بریفنگ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال میں 650 ارب کی موجودگی، 9 ماہ میں 350 ارب کے استعمال اور6272 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 300 ارب روپے کے مختص ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ 5 ارب 48 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے پنجاب کے اس وقت قرض پر 30 منصوبے چل رہےہیں،مریم نواز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا، 1234 غیر فعال، غیر مفید منصوبوں کو بند کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2024 سے 2029 تک کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا،پانچ سال کے دوران 2327 ارب کا بجٹ منظور ہوا، 1814 ارب استعمال ہوئے، 332 ارب روپے ہیلتھ انشورنس پر استعمال ہوئے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سڑکوں کی بحالی پر 149 ارب استعمال ہوئے، سمارٹ سیف سٹی پر 5 ارب، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے سیف سٹیز پر 12 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے،انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام، سکل ایجوکیشن ری ویمپنگ، بڑے شہروں میں سہولیات کی فراہمی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور کیلئے 79 ارب کی 1401، ملتان کیلئے 16 ارب کی 789، سرگودھا کیلئے 11ارب کی 580، ڈی جی خان کیلئے 14 ارب کی 446، فیصل آباد کیلئے 18 ارب کی 618 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دیجائے،عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہئے،مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار ،دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں،میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی،کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا،عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے،سٹرکچر ل ریفارم کرنی ہوگی،مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریںگے،افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا،عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں،احتساب ۔ شفافیت ،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔
اس اجلاس میں پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ، عظمی بخاری، ثانیہ عاشق بھی موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور