Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میاں صاحب کو پاکستان میں ویلکم کروں گا، ملک کے لیے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، گورنر سندھ

Published

on

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو پاکستان میں ویلکم کروں گا،پاکستان کے لیے سب کوایک پیج پرآنا پڑےگا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پرمزارقائد کے احاطے میں ان کی قبرپرحاضری دی پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی انھوں نے مادرملت فاطمہ جناح کی قبرپربھی حاضری دی۔

اس موقع پرگورنر سندھ نےمہمانوں کی کتاب  میں تاثرات بھی درج کیے،میڈیا سے بات چیت میں گورنرسندھ کا کہناتھا کہ جس طرح لیاقت علی خان قائد اعظم کیساتھ کھڑے تھے،اگرہم ان کے اقوال پرعمل کرلیتے تو آج پاکستان اپنے پیروں پرکھڑاہوتا،آج مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے،اس پرسرشرم سے جھک جاتاہے،خاص طورپرفلسطین کے مسلمان شقی القلب لوگوں کے ظلم کا شکارہیں،ہم پتہ نہیں کونسے پتھرکے دل لے کربیٹھے ہیں،جو اس مسئلے پرآواز نہیں اٹھارہے،ضرورت ہے کہ ہم پیروں میں بندھی زنجیریں توڑدیں اورایک آوازہوجائیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں عرب ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آوازاٹھائیں تاکہ سب مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں،آج بے بس فلسطینی مسلمان مدد کو پکاررہے ہیں،آج اہم اعلان کرونگا کہ فلسطینیوں کے لیے کیا کرنے جارہے ہیں،مجھے اختیارہوتا توفلسطین ضروجاتا اوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرشہید ہونے کو اپنا فخرسمجھتا۔

ان کا کہناتھا کہ پیٹرول 40نہیں بلکہ 140روپے کم ہوناچاہیے،ایک عام آدمی کی تنخواہ ایک لاکھ ہونی چاہیے،میاں صاحب کو پاکستان میں ویلکم کروں گا،ہم سب کو پاکستان کے لیے ایک پیج پرآنا ہوگا، کب تک پاکستان آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلاتا رہےگا،آج ہمارے فوجی جوان جس طرح سرحدی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ معاشی تنگی کا بھی مقابلہ کر رہےہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین