پاکستان
بلاول سمجھتے ہیں ہم پر تنقید سے ووٹ ملیں گے تو پھر پورا زور لگائیں، رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، اگر بلاول سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پر تنقید سے پنجاب میں ووٹ ملیں گے تو پھر پورا زور لگائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 4 سال جو حکومت رہی اس نے پاکستان اور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنائی گئی تھی، پی ڈی ایم کبھی الیکشن اتحاد نہیں تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دانیال عزیز کے حالیہ بیانات کا نوٹس یا گیا ہے اور انہیں شوکاز نوٹس کا 7 دن میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اپنی صفوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسے امیدواروں کو انتخابی میدان میں لائیں گے جو کامیاب ہوسکیں۔
مسلم لیگ نے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو آگے لے جایا جائے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک نہیں کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی