Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیف جسٹس اور آرمی چیف گارنٹی دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لاسکتا ہوں، محمود بھٹی

Published

on

بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  چاہتا ہوں کہ پاکستان کو پے بیک کروں اور ایسے پراجیکٹس شروع ہوں جو ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے کارآمد ہوں۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ بچپن میں اوقاف کے گھر میں رہتا تھا اور محروم نظروں سے لوگوں کی آسائشوں سے بھرپور زندگی کو دیکھتا تھا۔ دنیا بھر سے اب تک دس بڑے سول اعزازات سے نوازا جا چکا ہوں۔

محمود بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولیات پیدا کرے۔ ہم بڑی محنت سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں لیکن یہاں ہماری جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔ جبکہ عدالتوں سے بھی انصاف میسر نہیں آتا۔ یتیموں کے لئے اپنی والدہ کے نام سے  یتیم خانہ بنانا تھا لیکن جگہ پر قبضہ ہوگیا۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب دنیا سے جائیں گے تو محلات قبروں میں ساتھ نہیں لیکر جائیں گے۔موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ججوں اور عورتوں کی عزت نہیں کی جاتی۔ ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہلال امتیاز یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ  ارب پتی پاکستان آنے سے ڈرتے ہیں۔  بہت سے اوورسیز پاکستان آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں۔

محمود بھٹی نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان  گارنٹی دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لیکر آؤں گا۔ جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین