ٹاپ سٹوریز
لاپتہ رہنماؤں اور کارکنوں کی بازیابی کے بغیر الیکشن ہوئے تو شفافیت پر سوال اٹھیں گے، تحریک انصاف کے وزیراعظم، وزرا اعلیٰ کو خطوط
پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔ سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ،،خط کی نقول چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوا دی گئیں۔
عمر ایوب نے خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی روز سے لاپتہ ہیں،ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
عمر ایوب خان نے مزید لکھا کہ جب تک ان افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔
عمر ایوب خان نے امید ظاہر کی کہ جبری طور پر گمشدہ کیے گئے افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور