Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میں بچ جاؤں تو پلیز مجھے مار دینا، کراچی میں فیملی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے حسن کا خط

Published

on

ایئرپورٹ کے قریب فلک ناز اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ملنے والی میاں ، بیوی اور 3 بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں مکمل کرلیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بیوی ندا کو سر پر ایک گولی،بچوں کو سراور بازو پر 2 گولیاں جبکہ ایک بچے کے سر پر گولی ماری گئی تھی، شوہر کی موت گلے میں پھندا لگنے سے دم گھٹ کر ہوئی تھی۔ پولیس۔نے جائے وقوعہ سے تحویل۔میں۔لیئے گئے لیپ ٹاپ سے شواہد حاصل کرلئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون ندا کو سر میں ایک گولی لگی جبکہ 6 سالہ جبرائیل کو سر اور بازو میں 2 گولیاں ماری گئیں، 4 سالہ میکائیل کو بھی سر اور بازو میں 2 گولیاں لگیں جبکہ 2 سالہ ام ہانی کو سر میں ایک گولی ماری گئی تھی۔

پولیس سرجن کے مطابق احسن کی موت گلے میں رسی کے پھندے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ تمام لاشوں سے سیمپلز حاصل کر کے کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کمرے سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں متوفی حسن نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کا لکھا۔

خط میں متوفی حسن نے لکھا، میں اپنے بیوی بچوں کا قتل اور خودکشی کر رہا ہوں،لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ایک فائل ضرور دیکھ لینا،لیپ ٹاپ میں موجود فائل میں میں نے سب ٹوٹل کر دیا ہے۔

پولیس نے جب لیپ ٹاپ کھولا تو وہ چارج نہ ہونے کے باعث بند تھا۔بعد ازاں اسے چارج کر کے کھولا گیا تو ڈیسک ٹاپ پر ایک فائل موجود تھی جس میں لکھے گئے متن کے مطابق "پلیز اگر میں بچ جائوں تو پلیز مجھے مار دینا۔ سب کو میری اور میرے بچوں کی طرف سے اللہ حافظ، میرے جانے کے بعد میرے بس دو تین کام ہیں پلیز وہ کر دینا۔مجھے سمیع کے پیسے دینے ہیں وہ دے دینا۔مجھے صبا کو 10 ہزار دینے ہیں۔میرے 6 ہزار احسان کے پاس ہیں، سنی اس سے لیکر اور 4 ہزار ملا کر صبا کو دے دینا۔سب کو تھینکس اینڈ لو یو۔امی کو،ندا کی امی کو،باجی آپا جان،علیشاء،سنی،عون ،ثاقب بھائی،علی،مریم،ماریہ اور میرے سب دوست سمیع،معیز،فیصل،اور سب سے خاص بات،میں نے جو گن استعمال کی وہ سمیع کی شاپ سے چوری کی ہے، پلیز اسکا خیال رکھنا ،اسے مشکل میں آنے مت دینا،ندا اور بچہ تو سو رہا تھا،انکو تو پتہ بھی نہیں تھا کہ میں ایسا کچھ کرنے والا ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین