Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اگلی اسمبلی میں بھی جاگیرار اور ریئل سٹیٹ ڈیلرز کی اکثریت ہوئی تو معاشی دلدل سے نکلنا مشکل ہوگا، فواد حسن فواد

Published

on

وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ ملک کو معیشت کی دلدل سے اس وقت نکالا جا سکتا ہے جب ہم یہ سوچ لیں کہ ہم نے اس سے نکلنا ہے اور اس کے لیے ہمیں خود کام کرنا ہو گا۔ اگر آئندہ انتخابات میں رئیل اسٹیٹ اور فیوڈل لارڈز کی اسمبلی میں اکثریت ہو گی تو ملک کا معاشی دلدل نکلنا مشکل ہو گا لہٰذا آئندہ چند ہفتے پاکستانی عوام کے لیے بہت اہم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کے اہم ترین سیشن “معیشت کی دلدل نکلنے کا راستہ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس پروگرام میں بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور معاشی تجزیہ نگار اورمصنف کاظم سعید نے بھی خطاب کیا جب کہ امبر رحیم شمسی نے میزبانی کی خدمات انجام دیں۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ پرویز مشرف کا لوکل گورنمنٹ کا نظام اس ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم تھا لیکن ہم نے آٹھارویں ترمیم میں اس شعبے کو صوبوں کے حوالے کر دیا یہ دیکھے بغیر کہ انہوں نے کیا کرناہے۔ ملک میں دلدل کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ ہے، آبادی میں تین فیصد اضافہ کے ساتھ ہم معیشت کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، تین فی صد آبادی میں اضافہ ترقی میں رکاوٹ ہے، دوسری چیز بیورو کریسی کا نظام ہے جو بوسیدہ ہو چکا، اس میں ریفارمز کی ضرورت ہے اور تیسری بات ٹیکسیشن کا نظام ہے۔ اگر ہم آٹھ فیصد ٹیکس ہی جمع کر لیں تو کافی حد تک بہتری ہو جائے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ آدھا وقت سیاسی جماعتوں نے حکومت کی لیکن صرف ذوالفقار علی بھٹو کا معاشی منشور تھا، اس کے بعد حکومت میں آنے والی کسی سیاسی جماعت کا کوئی معاشی منشور نہیں رہا۔ آج بھی ہماری تینوں بڑی جماعتوں کے پاس کوئی معاشی منشور نہیں اگر لوگ معاشی منشور کے بغیر سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیں گے تو حکومت میں آنے کے بعد ان جماعتوں سے پوچھنا لوگوں کا حق نہیں رہ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی لیڈر آئے وہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے چاہتے تھے لیکن خوش گمانی اور چیز ہوتی ہے اور عملی کام کرنا اور بات ہے۔ کوئی بھی حکومت جو شرح نمو کی ترقی پر توجہ نہ دے وہ معیشت میں ترقی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے چین کا حوالہ دیا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں کروڑوں لوگ غذا نہ ہونے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے مگر انہوں نے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر آئندہ انتخابات میں رئیل اسٹیٹ اور فیوڈل لارڈز کی اسمبلی میں اکثریت ہو گی تو ملک کا معاشی دلدل نکلنا مشکل ہو گا لہٰذا آئندہ چند ہفتے پاکستانی عوام کے لیے بہت اہم ہیں۔

بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس بات پر تیار ہو گئے کہ ’نظام ایسے ہی چلے گا‘ اس نظریے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اس کو تبدیل کرنے کا سوچنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ جب تک اس کو تسلیم کر کے اس سے نکلنے کا پروگرام نہیں بناتے اس سے نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس دلدل میں ہم ابھی پھنسے رہیں گے۔

کاظم سعید نے کہا کہ معیشت ترقی اور غربت کا خاتمہ شرح نمو میں ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان8 منٹ ago

جماعت اسلامی کے دھرنے میں کارکنوں نے کرکٹ میچ شروع کر دیے، فٹبال اور بیڈمنٹن بھی کھیلی جا رہی ہے

تازہ ترین30 منٹ ago

9 مئی مقدمات، جب عمران خان نے حملے کا اعلان نہیں کیا تو جرم نہیں بنتا، لاہور ہائیکورٹ

پاکستان60 منٹ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین2 گھنٹے ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

مقبول ترین