Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

پاکستان میں فلم یا ڈرامہ کی پیشکش ہوئی تو قبول کروں گا، بوراک اوزچیویت

Published

on

ترک اداکار بوراک اوزچیویت کا کہناہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا خواہاں ہوں،کسی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تواس کو قبول کروں گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں جے ڈاٹ پرفیوم کی تقریب میں بطورایمبیسڈرشریک ڈرامہ سیریل کولوزعثمان کے مرکزی کردار ترکی اداکاربراق اوزچیویت کا کہناتھا کہ ڈرامہ سریل کولوزعثمان کے آغازسے پانچویں سیزن تک ہمیں اس بات کا اندازہ تھا کہ پاکستانی عوام ہماری اداکاری کو بہت زیادہ پذیرائی دے رہی ہے۔

بوراک اوزچیویت نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ آیا ہوں اوریہاں آنے کی خواہش اس لیےبھی تھی کہ پاکستان اورترکی کی تاریخ اورہمارے احساسات یکساں ہیں۔

بوراک اوزچیویت کاکہناتھا کہ عثمان کا کرداراداکرتے ہوئے،وہ اب عام زندگی میں ان کے انصاف پسند رویے کو اپنا رہے ہیں،ماضی کے اس کاسٹیوم ڈرامے میں کردارنگاری کے لیے انھوں نے تاریخ کا گہرامطالعہ کیا،ان کی دلی خواہش کے پاکستان اورترکی کے درمیان کو پروڈکشن کے تحت فلمیں اورڈرامے بنائے جائیں۔

اس موقع پرجے ڈاٹ کے سہیل حامد خان کا کہناتھا کہ ہم نے وسیم اکرم منسوب پرفیوم کے ذریعے شروعات کیں اوراب تک نمایاں پاکستانی شخصیات کے شعبوں کے عین مطابق پرفیوم ڈیزائن کیے ہیں،گھوڑے کی شکل میں پرفیوم کے نئے برانڈ رولر کی بوتل کو زمک میٹریل سے تیارکیاگیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین