شوبز
پاکستان میں فلم یا ڈرامہ کی پیشکش ہوئی تو قبول کروں گا، بوراک اوزچیویت
ترک اداکار بوراک اوزچیویت کا کہناہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا خواہاں ہوں،کسی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تواس کو قبول کروں گا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں جے ڈاٹ پرفیوم کی تقریب میں بطورایمبیسڈرشریک ڈرامہ سیریل کولوزعثمان کے مرکزی کردار ترکی اداکاربراق اوزچیویت کا کہناتھا کہ ڈرامہ سریل کولوزعثمان کے آغازسے پانچویں سیزن تک ہمیں اس بات کا اندازہ تھا کہ پاکستانی عوام ہماری اداکاری کو بہت زیادہ پذیرائی دے رہی ہے۔
بوراک اوزچیویت نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ آیا ہوں اوریہاں آنے کی خواہش اس لیےبھی تھی کہ پاکستان اورترکی کی تاریخ اورہمارے احساسات یکساں ہیں۔
بوراک اوزچیویت کاکہناتھا کہ عثمان کا کرداراداکرتے ہوئے،وہ اب عام زندگی میں ان کے انصاف پسند رویے کو اپنا رہے ہیں،ماضی کے اس کاسٹیوم ڈرامے میں کردارنگاری کے لیے انھوں نے تاریخ کا گہرامطالعہ کیا،ان کی دلی خواہش کے پاکستان اورترکی کے درمیان کو پروڈکشن کے تحت فلمیں اورڈرامے بنائے جائیں۔
اس موقع پرجے ڈاٹ کے سہیل حامد خان کا کہناتھا کہ ہم نے وسیم اکرم منسوب پرفیوم کے ذریعے شروعات کیں اوراب تک نمایاں پاکستانی شخصیات کے شعبوں کے عین مطابق پرفیوم ڈیزائن کیے ہیں،گھوڑے کی شکل میں پرفیوم کے نئے برانڈ رولر کی بوتل کو زمک میٹریل سے تیارکیاگیا ہے۔