Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان نے روایتی پالیسی تبدیل نہ کی تو معاشی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، ورلڈ بینک

Published

on

ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک بار پھر معاشی بحران کی سنگینی سے متعلق خبردار کر دیا۔

ورلڈ بینک نے پالیسی نوٹ میں کہا کہ  پاکستانی معیشت فیصلہ کن موڑ پر ہے، اگر روایتی پالیسی تبدیل نہ کی گئی تو معاشی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، پالیسی تبدیل نہ کرنے کی قیمت بڑے اخراجات اور خطرات کی شکل میں چکانا پڑے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق فیصلہ سازوں کو ترقی کے موجودہ ماڈل کی ناکامی کا احساس ہو جانا چاہیے،موجودہ ماڈل کی ناکامی سے آبادی کا ایک بڑا حصہ پیچھے رہ گیا ہے۔

ورلڈ بینک نے روشن مستقبل کیلئے اصلاحات کے نام سے 8 پالیسی نوٹس پر مبنی تجاویز دی ہیں،ان میں چائلڈ اسٹنٹنگ کے پائیدار حل، پرائیویٹ سیکٹر کو پیداواری اور ماحولیاتی طور پر تبدیل کرنا شامل ہے۔

پاکستان کے تعلیمی بحران کے حل اور حکومتی محصولات کو پائیدار ٹیکس نظام سے مضبوط کرنا بھی شامل ہے،زراعت کے شعبے کو آزاد کرنا، سستی اور پائیدار توانائی کا حصول، سرکاری اخراجات کو معقول بنانا، موسمیاتی لچک کیلئے  اخراجات کی ترجیح اور مؤثر نفاذ کیلئے  اداروں کو مضبوط کرنے کی تجاویز شامل ہیں

پالیسی نوٹس کا مقصد نئے ترقیاتی فریم ورک کو فوری طور پر اپنانے اور اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وہ دیرینہ پارٹنر کے طور پر پاکستانی معیشت کی بہتری کا خواہاں ہے،پاکستانی معیشت کیلئے پالیسی میں ناگزیر تبدیلیوں کی سفارش کرنا ذمہ داری ہے،   تعلیم، صحت اور پانی تک رسائی کیلئے دولتمندوں سے وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں بالآخر سب کو فائدہ پہنچائیں گی جو تیز تر اور جامع ترقی کا باعث بنیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین