Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں لوگ قتل ہوتے رہے تو ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے، فیصل سبزواری

Published

on

ایم کیو ایم رہنما  فیصل سبزواری کا کہناہے کہ کراچی میں تین ماہ کے دوران پچاس شہری قتل ہو چکے ہیں، پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیو ایم پر لگتا تھا، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو لوگ آپریشن کا مطالبہ کرتے ، وزیر داخلہ عجیب بیانات دے رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئیں۔

سندھ اسمبلی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ فیصل واوڈا آزاد امیدوار ہیں،ایم کیو ایم اور پی ہی ووٹ دیں گے فیصل واوڈا کو،امید ہے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں تین ماہ کے دوران پچاس شہری قتل ہو چکے ہیں،پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیو ایم پر لگتا تھا،اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو لوگ آپریشن کا مطالبہ کرتے،وزیر داخلہ عجیب بیانات دے رہے ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سینیٹ کی ایک نشست کے لیے ووٹ پورے ہیں،کراچی میں مجرموں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہو رہا،چند ہزارکے کیے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ میرے ساتھ تینتیس اراکین اسمبلی کھڑے ہیں،کراچی میں پی پی کی حکومت کو سولہواں سال شروع ہو گیاہے،ان اسٹریٹ کرمنلز کو کون پکڑے گا،کراچی کے شہری سوچتے ہیں ان مسائل کو کون حل کریگا، ہم میئر کراچی کے اختیارات ایم کیو ایم کے لیے نہیں مانگتے،مراد علی شاہ نے جو قانون بنایا وہ خود بھی پڑھ لیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیر داخلہ کا کام پولیس انٹیلیجنس کو فعال کرنا ہے،ہمارے لوگوں کو مارا جاتا رہا تو ہم حکومت چھوڑ دیں گے،توقع رکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا میرے نام کابھرم رکھیں گے،وہ ایم کیوایم کاحمایت کرنے پرشکریہ بھی اداکریں گے،گورنرسندھ کی تبدیلی زیرغورنہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین