پاکستان

پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو پیپلز پارٹی کی 6 رکنی کمیٹی سے رابطہ کرے، فیصل کریم کنڈی

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہم سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی، اگر پی ٹی آئی والے سنجیدہ ہیں تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی لیڈر شپ سے مشورہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

دریں اثنا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پی پی نے کبھی ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کی، ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ اپنا وزیراعظم لائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے 2018 کے نتائج کو پاکستان کے مفاد کی خاطر قبول کیا، پیپلز پارٹی نے کبھی انتخابی نتائج کو مسترد نہیں کیا، بلاول بھٹو ملک میں معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاج حیدر ان مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، ہم ہر کام قانون اور آئین کے اندر رہ کر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، کراچی میں جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version