پاکستان
مسلم لیگ ن دور کے ترقیاتی کام نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔
ن لیگ کے 19 ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سیاست میں آؤں گی، 2011 میں سوشل میڈیا سے آغاز ہوا، اس وقت سے اب تک جتنی محنت کر سکی وہ کی، پھر اس کے بعد پاناما آیا اور سازش شروع ہوگئی، آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی تو پھرمیدان میں نکل آئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر 21 اکتوبر کو لوگوں کا جذبہ دیکھا، ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا، انہوں نے کبھی زندگی میں مجھے مایوس نہیں کیا، ہم نے اپنےدوراقتدار میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے توانائی کے منصوبے مکمل کرائے جب کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وجہ سے سیاست کے میدان میں آیا اور ان کی قیادت میں سیاسی سفر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حمایت سے میں نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، مسلم لیگ ن کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا لیکن مریم نواز ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں، مریم نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات محنت کی اور تنظیم نو میں اہم کردار ادا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی