ٹاپ سٹوریز
اگر پڑوسی ملک سنجیدہ ہو تو ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے اگر وہ "میز پر سنجیدہ معاملات” پر بات کرنے کو تیار ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان نے 3 جنگیں لڑیں، پاکستان ایٹمی ملک ہے مگر یہ اپنے دفاع کیلئے ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے خلاف کچھ نہیں ہے، ہمیں اپنی ذات کا خیال رکھنا ہے اور اپنی قوم کی تعمیر کرنی ہے۔یہاں تک کہ اپنے پڑوسی کے ساتھ، ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وہ معاملات پر بات کرنے میں سنجیدہ ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، آج مجھ سمیت سب کیلئے اہم دن ہے،سعودی وزیر نے معدنی وسائل کی اہمیت پر بہترین باتیں کیں،سعودی وزیر کے پاکستان سے متعلق جذبات کی قدر کرتے ہیں،70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے، تھرکول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے،گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی، کیا ہم کسی کارٹل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے،کرپشن بھی اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی،کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا،ہمیں اپنا وقت، توانائی عوام کی بہبود کیلئے خرچ کرنے ہیں،باتیں بہت ہوگئیں، اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں،اب سنجیدہ سرجیکل اسٹرائیک کا وقت آگیا ہے، محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا ہے، کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان ایٹمی ملک ہے مگر یہ اپنے دفاع کیلئے ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور