پاکستان
اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہی ہوں گے، عارف علوی
سائفر کا جو فیصلہ آیا ہے ہم خوش ہیں، یہی فیصلہ آنا چاہیے تھا
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہونگے تو گھر کے مالک سے ہونگے، سائفر کیس میں اچھا فیصلہ آیا ہے اس میں ہے کیا جو حکومت اس پر مزید کھیلنا چاہتی ہے؟
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اعظم سواتی نے ماڈل ٹاون میں پیر سید حبیب عرفانی چشتی سے ان کے گھر ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ سائفر کا جو فیصلہ آیا ہے ہم خوش ہیں، یہی فیصلہ آنا چاہیے تھا، سیکشن آفیسر نہیں وزیراعظم ہی طے کرتا ہے کہ اس معاملے کی عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے معاملے پر ہمت ہار چکا ہوں اشرافیہ احتساب کے معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،گزشتہ دو سال سے مذاکرات میڈیا کے ذریعے ہورہے ہیں لیکن اب بھی پر امید ہوں۔مذاکرات گھر کے مالک سے ہی ہونگے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ اگر ماضی میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملی تو وہ غلط تھا،رجیم چینج سے پاکستان کو کھربوں کا نقصان ہوا۔پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی بڑی تعداد ایک لیڈر سے محبت کرتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور