Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

حکومت ملی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنائیں گے، شہباز شریف

Published

on

سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنائیں گے۔

راجن پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ راجن پور کے عوام کو نوازشریف اور اپنا سلام پیش کرنے آیا ہوں،راجن پور کے لوگوں سے ملاقات پر آج بہت خوش ہوں،14سال پہلے آنےوالے سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھے،جس وقت یہاں سیلاب آیا اس علاقے کے چپے چپے میں پہنچا،میں نے اتنا بڑا سیلاب اور تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی،خراب موسم کی وجہ سے یہاں آنا مشکل تھا مگر پھر بھی آیا،جب مظفرگڑھ پہنچا تو پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا تھا،اس وقت ہزاروں لوگ مظفرگڑھ سے نقل مکانی کررہےتھے،نوازشریف نے کہا تھا جنوبی پنجاب میں دریائے سندھ سے تباہی ہورہی ہے،نوازشریف کا کہنا تھا اس وقت تک واپس نہ آنا جب تک ان کی دادرسی نہ ہو جائے،سیلاب سے راجن پور شدید متاثرہوا تھا،روجھان مزاری،جام پور،راجن پور،ڈیرہ غازیخان، لیہ، مظفرگڑھ تک سیلاب تھا،راجن پورکےسیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کی،نوازشریف کے حکم کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد  کی،آپ کے پاس احسان جتانے نہیں آیا،لوگوں کی خدمت کرنا میری ذمہ داری تھی،ہے اور رہے گی،مسلم لیگ (ن) نے راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ اسپتال کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا،راجن پور کے اسپتال کا دوسرے صوبے کے اسپتال سے موازنہ کریں،سابق حکومت جادوٹونے کے باوجود کچھ نہ کرسکی،پنجاب کا وزیراعلیٰ ایسے شخص کو بنایا گیا جسے عوام کی کوئی پروا نہیں تھی،نوازشریف ملک کو درپیش مسائل کو حل کرسکتے ہیں،20 دانش اسکول بنائے جن میں 16 جنوبی پنجاب میں بنائے،ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کو بہترین بنایا،سی ٹی اسکین مشین بھی لگوائی،ہمارے دور اقتدارمیں کوئی جعلی کھاد بیچ کر کسان کو نہیں لوٹ سکتا تھا،اگر ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی،سیلاب میں ہم نے جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں،فیصلہ آج ہو جائےگا،کھاد کی قیمت نوازشریف کےزمانے میں کیا تھی اور آج کیا ہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں جعلی کام کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،ہمارےدور میں روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو گاڑیاں دی گئیں،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے جس سے انہیں کاروبار سمیت تعلیم میں سہولت ملی،رحیم یار خان میں بہترین یورنیورسٹی بنائی جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں،عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگاکر ملک  میں ترقی کے نئے دور کا آغازکریں،ہماری حکومت بنی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہور بنادیں گے،9 مئی کا اندھیرا 9 فروری کو چھٹ جائےگا،بچوں کیلئے آئی ٹی اور زرعی یونیورسٹی بنائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین