Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اداروں کو تباہ کریں گے تو ملک کیسے چلائیں گے؟ فواد چوہدری

Published

on

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام اس وقت فارم 47 پر کھڑا ہے۔ ملک میں لاقانونیت کی کیفیت ہے۔ ججوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ،پولیس ،ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کا ادارہ تباہ کردیا گیا ہے۔ادارے تباہ کردیں گے توملک کیسے چلائیں گے۔مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوجائیں۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہی حل ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے جائیں،عمران خان کو ملٹری کے حوالے کرنے کا ملٹری کے علاؤہ پی ٹی آئی قائدین کو شوق ہے،ہماری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ جنگ بندی ہی ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،نئے ٹیکس عوام کے خلاف ہیں، اس نے کاروباری طبقے کی بھی کمر توڑ دی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین