پاکستان
بلاول کی باتوں کو زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟ جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو اُن کے والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟
ن لیگی رہنما پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کردیتے ہیں، ہم پی پی چیئرمین کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیں؟ ہم تو جواب بھی نہیں دینا چاہتے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ن لیگ کے حوالے سے جب آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم جواب دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑنا ہے تو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے، ن لیگ پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سالہ دور اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کردیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلینگ فیلڈ ملناچاہیے، جو ن لیگ کو اب تک نہیں ملا ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلینگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی عام انتخابات میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے، وہ پاکستان کا خیرخواہ ہرگز نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال