Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی سندھ نے کراچی،حیدر آباد اور سکھر رینج کے لیے تین ٹاسک فورسز بنادیں

Published

on

سندھ میں جرائم کی روک تھام کے لیے آئی جی سندھ کی ہدایت پر تین ٹاسک فورس قائم کردی گئیں۔

کراچی کے لئے بارہ رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب ہونگے۔

ایس ایس پی رینک کے عارف عزیز، عارف راؤ، علی رضا،شہلا قریشی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

ایس پی رینک کی علینہ راجپر، شاہزیب چاچڑ، سعد بن عبید، عبد الرحمان، عارض تجاور ،حسیب جاوید بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

ڈی ائی جی تنویر عالم اوڈھو حیدرآباد، میر پورخاص اور شہید بے نظیر آباد کے لئے ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔

سکھر اور لاڑکانہ رینج کےلئے ٹاسک فورس کی سربراہی ڈی آئی جی عاصم قائمخانی کریں گے۔

ٹاسک فورس کے قیام کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،ٹاسک فورس تمام شہروں میں منظم جرائم کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین