Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ، ملزمان کے خلاف جعلسازی کے شواہد موجود ہیں، اینٹی کرپشن عدالت

Published

on

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ میں کہا کہ عدالت چوہدری پرویز الہی اور  محمد  خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے،ملزمان کے خلاف نتائج میں ردوبدل اور جعل سازی کے شواہد موجود ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تحریری امتحان میں فیل ہونے والے امیدواروں کو جعلسازی سے پاس کیا گیا،دو قسم کے رزلٹ کی شیٹس موجود ہیں،امیدواروان کے اصل نمبر کچھ اور ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امیدواروں کے نمبر بڑھا کر تبدیل شدہ رزلٹ سے بھرتی کیا گیا،امیدواروں کے امتحان کی اصل ببل شیٹ اور جوابی کاپی بھی موجود ہے،جوابی کاپی اور ببل شیٹ کے مطابق نمبروں میں ردوبدل کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسمبلی میں سلیکشن کمیٹی پہلے سے ہی موجود تھی،امیدواروں کی بھرتی کے لیے سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کی گئی،تبدیلی کے بعد اسپیکر بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز  الٰہی اور محمد خان بھٹی نے فیل اُمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد  حسین بھٹہ  نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. bestiptvireland

    مارچ 28, 2024 at 1:06 شام

    Thank you for the auspicious writeup It in fact was a amusement account it Look advanced to far added agreeable from you However how can we communicate

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین