پاکستان
پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ، ملزمان کے خلاف جعلسازی کے شواہد موجود ہیں، اینٹی کرپشن عدالت
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ میں کہا کہ عدالت چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے،ملزمان کے خلاف نتائج میں ردوبدل اور جعل سازی کے شواہد موجود ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تحریری امتحان میں فیل ہونے والے امیدواروں کو جعلسازی سے پاس کیا گیا،دو قسم کے رزلٹ کی شیٹس موجود ہیں،امیدواروان کے اصل نمبر کچھ اور ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امیدواروں کے نمبر بڑھا کر تبدیل شدہ رزلٹ سے بھرتی کیا گیا،امیدواروں کے امتحان کی اصل ببل شیٹ اور جوابی کاپی بھی موجود ہے،جوابی کاپی اور ببل شیٹ کے مطابق نمبروں میں ردوبدل کیا گیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ اسمبلی میں سلیکشن کمیٹی پہلے سے ہی موجود تھی،امیدواروں کی بھرتی کے لیے سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کی گئی،تبدیلی کے بعد اسپیکر بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی نے فیل اُمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
bestiptvireland
مارچ 28, 2024 at 1:06 شام
Thank you for the auspicious writeup It in fact was a amusement account it Look advanced to far added agreeable from you However how can we communicate