کھیل
ورلڈکپ اسکواڈ میں عماد وسیم اور حسن علی کو ہونا چاہئے،شاہدآفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سابق آل راؤنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی کے مطابق عماد وسیم ، حسن علی اور ارشد اقبال کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہو نا چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہد آفریدی نے چند ایسے کھلاڑیوں کا ذکر کیا جو طویل عرصے سے پاکستانی اسکواڈ سے باہر ہیں ، ا شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی تعریف کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تیز گیند بازوں کو سوئنگ اور سیم نہ مل رہی ہو تو اس وقت ٹیم میں عماد وسیم جیسے باؤلر کا ہونا، شاہد آفریدی نے فاسٹ بالر حسن علی اور ارشد اقبال کی تعریف کرتے ہوئے انکی ٹیم میں موجودگی کو بھی اہم قرار دیا، انہوں نےکہا کہ ٹیم میں ایگریسو فاسٹ بالرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔
شاہد آفریدی کے مطابق قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، وائس کپتان شاداب خان،فخر زمان ، امام الحق ،سلمان علی آغا، افتخار احمد،محمد رضوان،سعود شکیل،عماد وسیم،شاہین آفریدی، حارث رؤف،اسامہ میر،زمان خان،ارشد اقبال اور حسن علی کوشامل کرنا چاہیے۔