Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی،عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم کو کاکول میں لگنے والے قومی ٹیم کے کیمپ میں بھی شامل کیا جائے گا،عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی سی بی کے حکام سے ملاقات کے بعد، میں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کی ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی کا مجھ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین