Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایمان مزاری جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

Published

on

پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے سوموار کو بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے انھیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔

ایمان مزاری کی وکیل زنیب جنوعہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نہ تو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھائے۔انہوں نے ہمیں صرف یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک اور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہے

پولیس نے بھی اس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں دہشت گردی کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری کو گذشتہ ہفتے عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انھیں پیر کو بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین