Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

آئی ایم ایف کا ریئل سٹیٹ پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ، کیپیٹل گینز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز

Published

on

آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پرکیپٹل گینز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔جائیداد کی فروخت پر کیپٹل گینز ٹیکس استثنیٰ مدت ختم ہونے کا امکان ہے۔،

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جائیداد کرائے کو دیگر آمدن میں شامل کر کے انکم ٹیکس عائد کیا جائے،یکم جولائی سے مختلف جائیدادوں کی قیمتوں اور متوقع کرائے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ مالی سال پراپرٹی پر 154 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا گیا،یہ ملک میں جائیداد کے مجموعی کرائے کی تخمینہ امدن کا 4.5 فیصد بنتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال صوبوں نے شہری علاقوں کی جائیدادوں سے 80 ارب روپے سیٹیمپ ڈیوٹی حاصل کی،صوبوں نے گذشتہ مالی سال شہری علاقوں کی جائیدادوں سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 14 ارب روپے حاصل کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ ٹیکسوں کو ڈیجیٹلایز کرنے اور کیپٹل گینز ٹیکس بڑھانے کا کہاہے۔ذرائع کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین