Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام مشکلات لے کر آتا ہے، وزیراعظم 2700 ارب کے ٹیکس کیسز پر فیصلے جلد ہوں، وفاقی وزیر قانون

Published

on

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مشکلات لے کر آتا ہے،2700 ارب کے ٹیکسز پر سٹے آرڈرز ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں جلد ان کیسز کے فیصلے ہونے چاہئیں،وزیراعظم کا سیاسی حوالے سے اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،پالیسی بنانے اور زبانی بات کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوگا،آئی ایم ایف پروگرام صرف لوگوں کیلئے مشکلات لیکر آتا ہے،آئی ایم ایف کہتا ہے ٹیکس چوری روکیں اور ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں،آئی ایم ایف کہتا ہے بجلی کی چوری روکیں تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو،آئی ایم ایف کہتا ہے محکموں کی گورننس ٹھیک کریں تاکہ عوام کو ڈیلیور ہوسکے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں بحیثیت حکومت ہمیں یہ اقدامات خود کرنے چاہئیں،پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے،آئی ایم ایف پروگرام پر بہت تنقید ہوتی ہے کہ مہنگائی لیکر آتا ہے،وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑہ اٹھایا ہے،2700 ارب روپے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات سے متعلق پاس کیا،ہم 50،50 ارب کیلئے بڑی بڑی مشکلات سے گزرتے ہیں،ٹیکس ٹربیونل اور اعلیٰ عدالتوں میں اسٹے آرڈر سمیت تمام کیسز فوری حل طلب ہیں،ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی تھی،ہم نے 4 ہفتوں میں ترامیم تیار کیں پارلیمنٹ نے منظور کیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2 کروڑ تک ٹیکس لائبلٹی کی اپیلیں کمشنر کے پاس جائیں گی،2 کروڑ سے اوپر کے معاملات ٹربیونلز کے پاس جائیں گے،وزیراعظم چاہتے ہیں جلد ان کیسز کے فیصلے ہونے چاہئیں،وزیراعظم کا سیاسی حوالے سے اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پہلے 3 سال کیلئے تعیناتیاں سیاسی بن جاتی تھیں،ہم نے تعیناتیوں کو عمر کے ساتھ منسلک کردیا ہے،ٹربیونلز کمیٹی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ہوگی،گورننس کا بہت زیادہ ایشو ہے، گزشتہ دنوں کچھ تقرریاں و تبادلے ہوئے، کسی چارج پر کوئی رشوت لیتا پکڑا گیا تو اس کا تبادلہ نہیں کیا گیا،کسٹمز میں بڑے اسکیل پر تبادلے شروع ہوئے یہ سلسلہ نچلی سطح تک جائیگا،ٹیکس چوری ہمارا ایشو ہے انکم ٹیکس نہ دینا بھی ایشو ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر سیاسی بنیادوں پر نہیں میرٹ پر ہوگی،کوئی ایسا ایکشن جو کسی کو داغدار کرتا ہو وزیراعظم اس پر یقین نہیں رکھتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا،کئی دہائیوں میں بھی سعودی عرب کا اتنا کامیاب دورہ نہیں دیکھا گیا،سعودی وزرا سے میٹنگ کا سلسلہ 2 دن جاری رہا،ایک ماہ میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے دو ملاقاتیں ہوئیں،تمام ہائی  لیول 12 میٹنگز 2 دن میں ہوئی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہر سعودی وزیر نے کہا ولی عہد کا حکم ہے پاکستان کیساتھ تعاون کرنا ہے،تمام سعودی وزرا نے کہا ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین