Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

10، 11 اور 12 نومبر کو لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ، گھروں سے غیرضروری باہر نکلنے پر پابندی

Published

on

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے 10، 11 اور 12 نومبر کو لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے نافذ کی گئی دفعہ 144 کے دوران شہریوں کو غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو دفعہ144 کا سختی سے نفاذ ہوگا،10، 11 اور 12نومبر  کو لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، جتنی  ٹریفک کنٹرول ہوگی اتنا ہی  ماحول بہتر  ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک سے بینک  بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ بند روڈ  پرجیکٹ کو شروع ہوئے  ایک ماہ ہوگیا ہے، کوشش کریں گے  اس پراجیکٹ کو 31 جنوری تک مکمل کرلیں، بند روڈ  پراجیکٹ سے رنگ   روڈ سرکل  مکمل ہوجائے گا، کوشش ہے اس منصوبے کو جلد مکمل کرلیں، پراجیکٹ  پر نیسپاک  سمیت تمام  متعلقہ ادارے  دن رات کام کررہے ہیں،ہماری کوشش ہے جہاں جہاں  پیسے بچ سکتے ہیں بچائیں، ہفتوں کا  کام دنوں میں ہورہا ہے ، پراجیکٹس  وقت پر مکمل ہوں،ملتان میں کئی سال  سے جاری کارڈیالوجی  کا پراجیکٹ  مکمل کرایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین