تازہ ترین
قید کا مطلب غیرانسانی برتاؤ بالکل نہیں، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
حکم نامہ کے مطابق درخواست میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک محدود نہیں بلکہ عمومی نوعیت کا ہے،کہا گیا کہ ایک قیدی کے کوئی حقوق نہیں جو کہ مکمل طور پر غلط ہے،،وفاقی حکومت ملک کی تمام جیلوں، بالخصوص اڈیالہ جیل میں ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی تب عمران خان جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، موجودہ صورتحال میں درخواست گزار خود بھی جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں،درخواست میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے وہ عمران خان تک محدود نہیں بلکہ عمومی نوعیت کا ہے۔
آرڈر میں عدالت نے لکھا کہ کہا گیا کہ ایک قیدی کے کوئی حقوق نہیں جو کہ مکمل طور پر غلط ہے،قید کا مطلب غیر انسانی برتاؤ بالکل بھی نہیں ہے،قید کا مقصد بغیر کسی جسمانی و دماغی دباؤ کے قیدی کی اصلاح ہے،اس عدالت نے مقدمہ خالد حسین بنام وزارت انسانی حقوق میں گائیڈ لائنز فراہم کردی ہیں۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ملک کی تمام جیلوں، بالخصوص اڈیالہ جیل میں ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے،بظاہر اب تک وفاقی حکومت جیلوں میں ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہیں کرا سکی،وفاقی حکومت فوری طور پر ملک کی تمام جیلوں میں فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق بہت سے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کنندہ ہے،بظاہر وفاقی حکومت نے ان معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ درخواست ہدایات کیساتھ نمٹائی جاتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال