Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مافیا چیف جسٹس کے پیچھے پڑ گیا، قوم ہفتہ کو ساڑھے 5 بجے گھروں سے نکلے، عمران خان، چار شہروں میں ریلیوں کا اعلان

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئین اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے چار شہروں میں ریلیوں کا اعلان کردیا۔ ریلیاں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں نکالی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ چیف جسٹس اور آئین کو بچانے کے لیے 4 ریلیاں نکال رہے ہیں۔قوم نے ہفتے کو ساڑھے 5 بجے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔ مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے ، آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگائی نے ملک میں تباہی مچا دی، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں،عوام اپنے ملک اور بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے ہفتے کو باہر نکلیں،چیف جسٹس کو بتانا ہے کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاؤں میں سوجن ہے لیکن عدالت نے طلب کیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں،فیصلہ خلاف آنے پر عدالتوں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں واضح کیا کہ 2 بار مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔پہلی بار وزیر آباد میں مجھے قتل کرنے کیلئے حملہ کیا گیا۔دوسری مرتبہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جارہا ہے کہ پیچھے دہشتگرد ہیں،کہا جارہا ہے کہ مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے خطرہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین