Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، داستان گوئی پھر سے زندہ، فلمی میلوں کی بھی تیاری

Published

on

کراچی میں ہندوجم خانہ نامی عمارت میں واقع نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فن اداکاری اورفن موسیقی کی تربیت فراہم کرنے والا ایک ایسا ادارہ ہے،جس نےداستان گوئی سمیت ماضی کی کئی قدیم روایات کو زندہ کیا،رواں سال بھی ناپا میں فلم،ڈرامہ،میوزک،تاریخ گوئی اورایسٹرن،ویسٹرن میوزک کے علاوہ فلم فیسٹیول کا میلہ سجےگا۔

شہر کے مصروف اورگنجان آبادی والے علاقے کے قلب میں لب سڑک واقع زرد پتھروں کی عمارت ہندوجم خانہ میں قائم نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو فنون لطیفہ کا ایک منفرد گہوارہ کہاجائے توبے جا نہ ہوگا۔

ماضی میں اس ادارے سےبطورسربراہ منسلک رہنے والے  ضیا محی الدین مرحوم اوران کی ٹیم میں شامل اداکارراحت کاظمی اورطلعت حسین سمیت دیگرنے جداگانہ طرز پراس ادارےکی پہچان بنائی۔ضیا محی الدین کے شیکسپئرکے اردوترجم کے ڈرامے ہوں یا پھرمغلیہ دور کے پس منظر میں پیش کیے گئے دیگر کاسٹیوم ڈرامے ہرایک اپنی مثال آپ تھے۔

یہاں سے فارغ التحصیل  طلبہ آج مختلف اداروں اورڈرامہ پروڈکشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں

ادارے کے شاندار ماضی کے تسلسل اور نئے دور سے ہم آہنگی ، ادارے کے نئے سی ای او جنید زبیری کا مشن دکھائی دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے درودیوارمیں اگرایک جانب کلاسیکل موسیقی کے سرچھیڑے جاتے ہیں،تووہیں مغربی موسیقی سے بھی شائقین کولطف اندوزہونے کا موقع فراہم کیا جاتاہے۔

ناپا کے سی ای اوجنید زبیری  نے اردو کرانیکل سے خصوصی بات چیت میں  کہا کہ ناپا آرٹ کی بنیادی تعلیم اورتربیت کا ادارہ ہے،جس میں تھیٹرآرٹس اورمیوزک کا تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کروایا جا رہا ہے۔تھیٹرآرٹس میں ایکٹنگ،ڈائریکشن،وائس ٹریننگ،اسٹیج کرافٹس،پروڈکشن،لائٹنگ کے سبجیکٹ شامل ہیں ۔

جنید زبیری نے  بتایا کہ  میوزک کے ڈپلومہ  میں گانا،تھراپی،ایسٹرن،ویسٹرن میوزک،ستار،وائلن،بانسری اوردیگرآلات موسیقی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ناپا میں کلاسیکی موسیقی پرزیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے، جو گانے والے کو موسیقی پر مکمل دسترس مہیا کرتی ہے۔ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ کلاسیکی موسیقی پرگرفت حاصل ہوجائے توغزل پاپ دونوں طرح کی موسیقی میں نکھارآجاتاہے۔

جنید زبیری کا کہنا ہے کہ  پرفارمنگ آرٹس کے  طلبہ  کو دوران تربیت  اسٹیج پرپرفارمنس کروائی جاتی ہے کہ تاکہ وہ تمام رموزکوسیکھ سکیں۔اس کے علاوہ ناپا کی جانب سے ناپا ٹاک کا سلسلہ شروع کیا گیاہے،جس میں مختلف شعبوں بالخصوص شاعری وادب کی شخصیات کو مدعو کیاجاتا ہے،جو شرکا محفل کے سامنے اپنے تجربات کی روشنی  میں بات کرتے ہیں۔

جنید زبیری نے مزید بتایا کہ ناپا کی جانب سے گندھارافیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جس میں دنیا کی مختلف مختصردورانیے کی فلمیں اسکرین کی گئیں۔ جن میں قبل ذکرفلم دائریکٹرصبیحہ سومار کی  تقسیم برصغیر پر  بنائی گئی فلم خاموش پانی کو بڑی پذیرائی ملی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین