پاکستان

عمران خان کو نیب نے 50 ارب روپے کی لوٹ مار پر گرفتار کیا، رانا ثناء اللہ

Published

on

عمران خان کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا موقف بھی سامنے آ گیا۔ رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو  قومی احتساب بیورو(نیب) نے گرفتار کیا ہے۔عمران خان دور میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،القادر ٹرسٹ کیس کے مطابق 50ارب روپے لوٹے گئے،

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا، یہ سارا معاملہ ڈاکیومنٹڈ ہے، باقاعدہ رجسٹرڈ ڈاکیومنٹ ہیں، ایک آدمی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگارہا تھا وہ خود اربوں کی کرپشن کررہا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب میں عمران کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،عمران خان کیخلاف نیب میں 50 ارب روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس تھا، عمران خان کو مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہیے تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version