Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا،تشدد کیا گیا،پارٹی رہنما، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کو چیلنج کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔ عمران خان کی گرفتاری میں مزاحمت پر ان کے وکیل اور گارڈز کو سکیورٹی اہلکاروں نے زدوکوب کیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے عمران خان، ان کے وکیل اور گارڈز سمیت کسی بھی فرد پر تشدد کی تردید کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی اور بکتربند گاڑیوں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جاوید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد زدوکوب کیا گیا۔ عمران خان کے بھانجے اور وکیل حسان نیازی نے اپیل کی کہ عوام جہاں جہاں بھی ہیں، وہ احتجاج کے لیے باہر نکل آئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین