Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

Published

on

We are currently in a state of war, what is happening in Balochistan is in front of everyone, Chief Justice Islamabad High Court

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا، ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیاہے۔ ریفرنس بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا، جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے،جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

درخواست میں جسٹس عامر فاروق کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Temp Mail

    جولائی 24, 2024 at 4:34 شام

    Temp Mail Pretty! This has been a really wonderful post. Many thanks for providing these details.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین