پاکستان

سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

Published

on

عمران خان نے جیل ٹرائل قانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی،،درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ  عدالت 16 اکتوبر کو سنائے گئے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سائفر کیس کے جیل ٹرائل کو بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دے اور عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کے احکامات جاری کرے۔

یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عدالت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے اختیارات سونپنے کو غیر قانونی قرار دے،عدالت سائفر کیس کے ٹرائل کو معطل قرار دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سائفر کیس کے ٹرائل کو قانونی قرار دیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کا اختیار سونپنے کو بھی قانونی قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version