Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان میں حکومت چلانے کا شعور ہی نہیں تھا، غرور آ گیا تھا، پرویز خٹک

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی پارلمینٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے، ان میں غرور آگیا تھا۔

پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی پارلمینٹیرین پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کی زندگی پریشان کُن تھی، پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی گدھا بھی باہر سے آجاتا تو وہ باعزت ہوتا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پذختونخوا نے مزید کہا کہ کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگرعمران خان کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا، حکومت عمران خان کی تھی ہی نہیں، حکومت تو اعظم خان چلاتا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کہ عمران خان کو نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا، عمران خان فیصلے کر کے رات کو گھر جاتے تو صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین