Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان نے کہا ہے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس دیا جائے، عمر ایوب

Published

on

پارٹی ڈسپلن کی  خلاف ورزی پر پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے  ہدایت دی کہ شیرافضل  کو کورکمیٹی اورپولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیا جائے،پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان  نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے،شیر افضل مروت کو عمران خان نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیر افضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی وائلیٹ نہ کرنے کی ہدایات دیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے کہا شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے،عمران خان نے کہا ہے سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ عمران خان کے نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ  عمران خان نے حکم دیا شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے،عمران خان  نے کہا ہے پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے،عمران خان نے کہا ہے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین