تازہ ترین
عمران خان آج مذاکرات کے لیے منتیں کر رہے ہیں، ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دوبارہ یوٹرن لے رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی آج مذاکرات کیلئے منتیں کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپ 9 مئی کے حملے کرتے ہیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہیں،آپ قومی سلامتی کے اداروں اور ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کرتے ہیں،آپ جھوٹا بیانیہ گھڑتے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کیخلاف سیاست کی، آپ کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی،آپ کی پارٹی کے لوگ کہتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ کبھی گریبان پکڑ لیتے ہیں تو کبھی پاؤں پڑ جاتے ہیں،ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف منظم مہم چلائی،ان لوگوں نے خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کیا اقدامات کیے؟
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند ہے، آپ نے اس ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے کیا کیا؟ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا،موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حکومت اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی