Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر چیئرمین ہوں گے، علی ظفر، عمران ہی چیئرمین رہیں گے، سردار لطیف کھوسہ

Published

on

تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن اور عمران خان کی چیئرمین شپ پر پارٹی وکلا نے متضاد بیانات دے کر بات کو الجھا دیا۔ علی ظفر کہتے ہیں عمران خان پارٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر ان کی جانب سے امیدوار ہوں گے جبکہ سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی ظفر اور شیر افضل مروت کو غلط فہمی ہوئی ہے، چیئرمین عمران خان ہی رہیں گے۔

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے۔

علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی بنے گا وہ عارضی طور پر ہوگا، کسی قد آور سیاسی شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی۔

 بیرسٹر گوہر نے علی ظفر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی کا اول و آخر اور نظریہ ہیں۔

ان دونوں وکلا کے موقف کے برعکس سردار لطیف کھوسہ نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین