Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو سفارشات اور شکایات جمع کرادیں

Published

on

مسلم لیگ ن سندھ کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں شفاف الیکشن کے لیے اپنی سفارشات اور تحفظات سے متعلق دستاویز الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کردی۔

الیکشن کمیشن کو دی گئی دستاویز کے مطابق  سندھ میں وزارت تعلیم، صحت، آب پاشی اور مقامی حکومت سابق وزیراعلی کے اشارے پر کام رہے ہیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہ کیا جانا تشویش ناک ہے۔

دستاویز کے مطابق لوکل حکومتیں معطل تاہم سسٹم پوری طرح فعال اور نگران حکومت سے بجٹ لے رہا ہے،گزشتہ حکومت کے قریبی پولیس افسران کا تبادلہ بھی تاحال نہیں کیا جاسکا۔

دستاویز کے مطابق مدت پوری کرنے کے باوجود کئی پی اے ایس افسران تبادلے کو تیار نہیں،سابقہ حکومت نے جانے سے قبل حامی ریٹائر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا،ریحان اقبال بلوچ،ندیم رحمان میمن جو  پیپلز پارٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افسران ہیں عہدں پر براجمان ہیں۔پولیس کے خود ڈکیتی میں ملوث ہونے کے واقعے کے بعد تشویش بڑھی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین