Uncategorized
عمران خان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری عوام کو سمجھنا ہوگا کہ عمران خان کیسے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں؟عمران خان 1971کابیانیہ پھیلاکر نوجوان نسل کوگمرا ہ کررہے ہیں، ملک کو ٹکڑے کرنا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچا رہے ہیں،ملک میں دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی،پنجاب بھرمیں آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی ہے،ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے،پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کام کررہی ہیں،ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرکو 11 ٹاسک دیئے گئے ہیں،تمام ڈپٹی کمشنرز کی اےسی آر ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دی جائےگی،فتنہ فساد پارٹی ملک میں مہنگائی میں کمی پر بھی واویلا مچارہی ہے،فوج اور اداروں کیخلاف منظم طریقےسےسازش کی جارہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مخصوص جماعت کی جانب سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہے،سقوط ڈھاکا پر ہمارا دل دکھتا ہے،حمودالرحمان کمیشن کی رپورٹ پر بھی پروپیگنڈاکیا جارہا ہے،عمران خان قوم کے بچوں کو منفی درس دے رہے ہیں،عوام کو سمجھنا ہوگا کہ عمران خان کیسے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں؟عمران خان 1971کابیانیہ پھیلاکر نوجوان نسل کوگمرا ہ کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کاذکر کیوں نہ کیا؟پی ٹی آئی والے 9مئی جیساایک اورمنصوبہ پلان کررہے ہیں ،عمران خان ایک فتنہ ہے،تشدد اور انتشار ان کی شخصیت کا حصہ ہے،9 مئی پر کمیشن بنائیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف کمیشن بنائیں،کمیشن اس بات پر بننا چاہئے عمران خان یہ سب کیوں کررہا ہے؟
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ انقلاب کا سادہ سا فارمولا ہے بانی پی ٹی آئی کو گود میں لیا جائے اور این آراو دیا جائے،رؤف حسن صوبوں کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا ہونے کی بات کررہے ہیں،رؤف حسن نے کہا تھا بلوچستان پہلے ہی ساتھ نہیں،کےپی عمران خان کے ساتھ ہے،تشدد اور انتشار بانی پی ٹی آئی کی شخصیت کا حصہ ہے،عمران خان کے اکاؤنٹ میں اب تک ٹویٹ موجود ہے،پاکستان کے ٹکڑے کرنا عمران خان کے ایجنڈے میں بہت دیر سے ہے۔
صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک کیخلاف ہر ہونےوالی سازش میں عمران خان کا نام آتا ہے، ملک میں ورلڈ کپ عمران خان نہیں بلکہ تمام کھلاڑی لے کر آئے تھے،تمام انقلابیوں سے کہتی ہوں وہ اپنی ڈرامے بازی بند کردیں، کبھی یہ پاکستان کو ڈیفالٹ اور کبھی ملک کے ٹکڑےکرنےکی بات کرتے ہیں،بچوں کا قصور نہیں،فیڈ جہاں سے آرہی ہے قصور ان کا ہے،والدین سے کہتی ہوں وہ اپنےبچوں کو کسی بھی انتشار کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر عمران خان کوانقلاب کا اتنا شوق ہے تو وہ اپنے بچوں کو کیوں نہیں بلاتے؟ عمران خان کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو منظم انداز میں پھیلایا گیا،عمران خان کے زہریلے مضامین دنیا بھر میں سازش کے تحت شائع کیے جارہے ہیں، عمران خان پاکستان کیخلاف سازش کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ملک میں فساد چاہتے ہیں،پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی سازش اب کسی کوکرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،پی ٹی آئی والے شیخ مجیب کو اب اپنا آئیڈیل بنارہے ہیں،عوام کو فارن فنڈنگ،190 ملین پاؤنڈ،القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کے بارے میں بتایا جائے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو روکنے کیخلاف سازش شروع کی جارہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے مکمل سازش کی ہے جسے سوشل میڈیا سے پھیلایا جارہا ہے،عمران خان کو سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا تھا،سوشل میڈیا کے ٹرولرز جعلی انقلابی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی