Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمر تنویر بٹ کا عدالت میں بیان

Published

on

9 مئی کے پرتشدد واقعات، جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں سابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا 164 کا بیان بھی سامنے اگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں جنہوں نے ریاست مخالف بیانیہ بنایا اور مجھ سمیت معصوم کارکنان کو گمراہ کیا۔ سانحہ نو مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی، عمر ایوب، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، کنول شوزب، شیری مزاری، شبلی فراز، اعجاز جازی، عاطف قریشی، راجہ بشارت جیسے لوگوں کا کردار ہے

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے 164 کے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو عمران خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری پر لیاقت باغ احتجاج کی کال دی، بعدازاں جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے جی ایچ کیو گیٹ کے سامنے پہنچے،احتجاج کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر عمل کریں گے، کارکنان راجہ بشارت اور اعجاز خان اجازی کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے گیٹ توڑ کر جی ایچ کیو پر چڑھ دوڑے، کچھ کارکنان کے ہاتھوں میں پتھر ڈنڈے اور پٹرول بم بھی تھے، کارکنان ادھے گھنٹے تک جی ایچ کیو گیٹ سے اندر رہے یہ سب کچھ میں نے اپنی انکھوں سے دیکھا، نو مئی احتجاج کے دوران پی ٹی ائی کارکنان نے وہ کیا جو ہمارا دشمن بھی نہیں سوچ سکتا، میں نے یہ اقدام بانی چیئرمین کی ہدایت پر اٹھایا گیا۔بانی چیئرمین اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہمیں ہیومن شیلڈ بناتے رہے اور جب ہم پھنس گئے تو ہمیں اکیلا چھوڑ دیا گیا۔ میں نے سب کام بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کو خوش کرنے کیلئے کیا تاکہ ائندہ الیکشن میں مجھے پی ٹی ائی کا ٹکٹ مل سکے، اپنے فعل پر میں شرمندہ اور معافی کا طلبگار ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین