تازہ ترین
عمران خان کہتے ہیں فوج نیوٹرل ہوجائے لیکن فوج کے کندھوں پر بیٹھ کر وزارت عظمیٰ تک پہنچنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج کئی بار کہہ چکی وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتی،عمران خان پہلے کہتے رہے تھے کہ فوج سے بات نہیں کرنا چاہتے،اب کہہ رہے ہیں کہ میں فوج سے بات کرنا چاہتا ہوں،پھر ان کا یہ موقف کہ فوج نیوٹرل ہو جائے، دوسری جانب یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف فوج سے بات کرونگا کسی اور سے نہیں کرونگا۔
نیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم فوج کی بیساکھیوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،سازش کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں کہ فوج کندھوں پر بٹھا کر وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائے،بانی پی ٹی آئی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا مجھے جانوروں والے پنجرے میں ڈالا ہوا ہے،انہوں نے مجھے بھی اسی جیل میں رکھا تھا، میں نے ایکسٹینشن کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا،بانی پی ٹی آئی قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے چکے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری حقیقت پر مبنی تھی،ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر یاسمین راشد بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرنواز شریف کو دیکھتے تھے،انہیں ڈر تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو مسئلہ خراب ہو جائے گا،اسی وجہ سے انہوں نے نواز شریف کو باہر بھیج کر جان چھڑائی،جب نواز شریف صحت مند ہوگئے تو یہ پچھتانے لگے۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں اپنی وزارت سے خوش ہوں،ٹیم سے کام لینا وزیراعظم کا استحقاق ہے،سی پیک کی ذمہ داری میرے اوپر ہے،جو مجھے کام دیا جاتا ہے میری کوشش ہوتی اسے اچھے طریقے سے کروں،میں نے زندگی کے 30 سال مسلم لیگ ن کو دیئے ہیں،جماعت کو چھوڑنا یا غداری کرنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی