تازہ ترین

عمران خان کہتے ہیں فوج نیوٹرل ہوجائے لیکن فوج کے کندھوں پر بیٹھ کر وزارت عظمیٰ تک پہنچنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

Published

on

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج کئی بار کہہ چکی وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتی،عمران خان پہلے کہتے رہے تھے کہ فوج سے بات نہیں کرنا چاہتے،اب کہہ رہے ہیں کہ میں فوج سے بات کرنا چاہتا ہوں،پھر ان کا یہ موقف کہ فوج نیوٹرل ہو جائے، دوسری جانب یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف فوج سے بات کرونگا کسی اور سے نہیں کرونگا۔

نیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم فوج کی بیساکھیوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،سازش کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں کہ فوج کندھوں پر بٹھا کر وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائے،بانی پی ٹی آئی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا مجھے جانوروں والے پنجرے میں ڈالا ہوا ہے،انہوں نے مجھے بھی اسی جیل میں رکھا تھا، میں نے ایکسٹینشن کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا،بانی پی ٹی آئی قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے چکے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری حقیقت پر مبنی تھی،ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر یاسمین راشد بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرنواز شریف کو دیکھتے تھے،انہیں ڈر تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو مسئلہ خراب ہو جائے گا،اسی وجہ سے انہوں نے نواز شریف کو باہر بھیج کر جان چھڑائی،جب نواز شریف صحت مند ہوگئے تو یہ پچھتانے لگے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں اپنی وزارت سے خوش ہوں،ٹیم سے کام لینا وزیراعظم کا استحقاق ہے،سی پیک کی ذمہ داری میرے اوپر ہے،جو مجھے کام دیا جاتا ہے میری کوشش ہوتی اسے اچھے طریقے سے کروں،میں نے زندگی کے 30 سال مسلم لیگ ن کو دیئے ہیں،جماعت کو چھوڑنا یا غداری کرنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version