ٹاپ سٹوریز
عمران خان 9 مئی کے واقعات پر قوم سے معافی مانگیں، اس سے پہلے مذاکرات نہیں ہو سکتے، احسن اقبال
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی پر معافی مانگنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے،بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات پر قوم سے معافی مانگیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کا جائزہ لیا گیا،نوازشریف نے عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی اخراجات میں کمی لانے کا کہا،مؤثر بلدیاتی نظام مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے بلدیاتی نظام کے قانون میں اصلاحات کو حتمی شکل دینے کا کہا،وزیربلدیات پنجاب نے الیکشن اور قانون پر بریفنگ دی،مسلم لیگ (ن) مطالبہ کرتی ہے مؤثر بلدیاتی نظام قائم کریں،نوازشریف نے ہدایت کی ہے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں،نوازشریف نے کہا ہے توانائی کے بحران کو حل کیا جائے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کو منظم کرنےسے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا،جلد پارٹی تنظیمی امور کے حوالےسے خصوصی اجلاس ہوگا،ایک اناڑی اور اناپرست نے ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ ا،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو اسٹار جیسی مراعات حاصل ہیں،بانی پی ٹی آئی فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کے لوگ این آر او چاہتے ہیں جو ان کو نہیں ملےگا۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بھی جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہم نے کوئی شکایت نہیں کی،بانی پی ٹی آئی جیل میں موج مستیوں میں رہ رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی،رسیدیں دکھانا ہوں گی،بانی پی ٹی آئی بتائیں 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کہاں گئی؟
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسی سیل میں ہیں جہاں مجھے رکھا گیا تھا،ہمیں قید میں کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی،آج وہ شکایت کررہے ہیں غلط سیل میں رکھا ہے تو مجھ سے معافی مانگیں،نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بہت بری حالت میں دیکھا ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی پر معافی مانگنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے،بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات پر قوم سے معافی مانگیں،پاکستان کو اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے،ملک دشمن چاہتے ہیں دہشت گردی اور فساد کے ذریعے پاکستان کو مشکلات میں دھکیلیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی تھی ، اب بھی دیں گے،بانی پی ٹی آئی نے ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتے ،بانی پی ٹی آئی نے ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح آہستہ آہستہ نیچے آرہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند سطح پر چل رہی ہے،عالمی ریٹنگ میں بلندی کی جانب جارہے ہیں، ملک خراب حالات سے باہر نکل رہا ہے،بلدیاتی انتحابات سےمتعلق قانون اسمبلی میں ہےجب منظورہوگااس کےبعدبلدیاتی الیکشن ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی