Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کو پولیس لائنز منتقل کردیا گیا،آج دو مقدمات کی سماعت پولیس گیسٹ ہاؤس میں ہوگی

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آج (بدھ کو)احتساب عدالت میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت ایف ایٹ کمپلیکس کے بجائے ایچ الیون پولیس لائنز میں ہوگی۔

گذشتہ روز نیب نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس اورالقادریویونیورسٹی ٹرسٹ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

توشہ خانہ اور نیب کے کیسز سننے والے ججز پولیس لائن گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔حکام کی جانب سے دونوں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب راولپنڈی سے پولیس لائینز اسلام آباد منتقل کردیا گیا, منتقلی سیکیورٹی انتظامات کے تحت عمل میں لائی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نے آج عمران خان کو فردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔

احتساب عدالت کے جج سے نیب عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ کمشنر آفس نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین